Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور زلمی کی جانب سے خیبرپختونخوا میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری

شائع 11 اپريل 2020 02:24pm

پی ایس ایل فرنچائز پشاورزلمی کی جانب سے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں راشن تقسیم کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

بارہ اور خیبر ڈویژن کے دور دراز علاقوں کے بعد وادی تیرہ میں بھی مستحقین کے گھروں میں میں راشن پہنچایا گیا۔

اس کے ساتھ باڑہ کے قرنطینہ سینٹر میں راشن تقسیم کیا گیا۔ چیئرمین جاوید آفریدی کے مطابق ماسک، گلووز اور دیگر میڈیکل سامان آئندہ ہفتے حکومت کے حوالے کریں گے۔